محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے کا امکان

آئی سی سی نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کا شکار پیسر کا انٹرویو بھی کرلیا ہے


Sports Reporter January 24, 2015
آئی سی سی نے اسپتاٹ فکسنگ کرنے پر 2011 میں محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف پر پابندی عائد کردی تھی۔ فوٹو: فائل

محمد عامر کو آئندہ ماہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کا شکار پیسر کا انٹرویو کرلیا، رواں ماہ کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کرلیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محمد عامر اور محمد آصف کے ساتھ ساتھ اس وقت قومی ٹیم کے سلمان بٹ پر2010 میں دورئہ انگلینڈ کے دوران لارڈز ٹیسٹ میں الزام عائد کیا گیا تھا انھوں نے ایک ڈیل کے تحت رقم کیلیے جان بوجھ کر نوبال کیں۔

آئی سی سی نے 2011 میں تینوں پر پابندی عائد کردی تھی لیکن جج نے اس قانون پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا تھا، بعدازاں مختلف مراحل میں اینٹی کرپشن کوڈ میں ترمیم پر غور کیا گیا، آئی سی سی سے تعاون کرنے والے اچھے رویے کے حامل کرکٹرز کو پابندی کے خاتمے سے قبل ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ کھیلنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا، نئے کوڈ میں شق رکھی گئی تھی کہ کھلاڑی کو ملکی سطح کے مقابلوں میں شرکت کیلیے اجازت طلب کرنا ہو گی جس پر ایک کمیٹی فیصلہ کریگی،محمد عامر نے بحالی کا پروگرام مکمل کرلیا تھا،ان پر عائد پابندی رواں سال اگست میں ختم ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |