جماعت الدعوۃ پرکوئی پابندی نہیں صرف اثاثے منجمد کئے عبدالباسط

پاکستان دہشت گردی سے جس طرح متاثرہواکوئی اورملک نہیں ہوا، ہائی کمشنر


News Agencies January 24, 2015
سمجھوتہ ایکسپریس کا واقعہ بھارت میں ہوا۔ بھارت اس کی تحقیقات میں تیزی لاسکتا تھا، پاکستانی ہائی کمشنر۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو بیٹھ کر مذاکرات کرنیکی ضرورت ہے، بھارت جب تیارہو مذاکرات کی درخواست کرسکتا ہے، ہم مذاکرات کے لیے تیارہیں۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ حریت رہنماؤں سے ملاقاتیں کئی برسوں سے جاری ہیں، اسے بنیاد بنا کر مذاکرات منسوخ کرنا کوئی وجہ نہیں۔ پاکستان دہشت گردی سے جس طرح متاثرہواکوئی اورملک نہیں ہوا۔ بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقات کوانجام تک پہنچانے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی۔

پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کا واقعہ بھارت میں ہوا۔ بھارت اس کی تحقیقات میں تیزی لاسکتا تھا۔ عبدالباسط نے کہاکہ جماعت الدعوۃ پرکوئی پابندی نہیں تاہم اس کے اثاثے منجمد کردیئے گئے ہیں اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق اس کے اراکین کی نقل وحرکت محدود کردی گئی ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بلاتفریق کارروائی کررہا ہے۔ کسی کواس پر شک نہیں ہوناچاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |