حلف نامے لینے سے انکار سیکریٹری قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی طلبی کا امکان

آئین کے آرٹیکل220کے تحت تمام وفاقی اور صوبائی انتظامی ادارے کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں


Numainda Express October 04, 2012
چیف الیکشن کمشنرجلداجلاس بلا کرمعاملے پرغورکریںگے،الیکشن کمیشن آفس سے حلف نامہ فارم جاری کیے جائیںگے،ذرائع۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے اراکین کے دہری شہریت سے متعلق حلف نامے لینے سے انکارپراقدام کے آئینی طورپرجائزہ لینے پر غور شروع کر دیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی اسلام آباد آمد کے بعدالیکشن کمیشن کے اجلاس میںمذکورہ اقدام کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے انکار کے بعد اراکین کوچندروزمیں الیکشن کمیشن کے مرکزی اور صوبائی دفاتر سے حلف نامے کا فارم وصول کر کے جمع کرانے کا کہا جائے گا،حلف نامہ جمع نہ کروانے والے رکن کی رکنیت معطل بھی کی جا سکتی ہے ۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے انکار کا سخت نوٹس لیا ہے،الیکشن کمیشن کی مجموعی رائے ہے کہ آئین کے آرٹیکل220کے تحت تمام وفاقی اور صوبائی انتظامی ادارے الیکشن کمیشن کی معاونت کے پابند ہیں ۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں مذکورہ سیکریٹری کو طلب کیا جا سکتا ہے ، معاملے کو آئین کی روشنی میں طے کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں