پنجاب اسمبلی نااہل ارکان کوتنخواہیں واپس کرنے کا نوٹس جاری

دہری شہریت پر نااہل ارکان میں محمداخلاق، اشرف چوہان،وسیم قادر، ندیم خادم ، آمنہ بٹرشامل


Monitoring Desk October 04, 2012
ارکان اسمبلی سے دہری شہریت کے حلف نامے کیلیے عدالتی احکامات پرعملدرآمدکیاجائے گا،اسپیکر۔ فوٹو: فائل

پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے دہری شہریت کیس میں نااہل ہونے والے ارکان اسمبلی کوچارسال کی تنخواہوں اور مراعات کی واپسی کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔

جن نااہل ہونے والے ارکان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ان میں محمد اخلاق کا تعلق حلقہ پی پی 122 ، محمد اشرف چوہان کا تعلق حلقہ پی پی 92 ،وسیم قادر کا تعلق حلقہ پی پی 144 اور چوہدری ندیم خادم کا تعلق حلقہ پی پی 26 سے ہے۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پرمنتخب ہونے والی ڈاکٹرآمنہ بٹر بھی ان ارکان میں شامل ہیں۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی سے دہری شہریت کے حلف نامے اور نااہل ہونے والے ارکان سے مراعات واپس لینے کے لیے سپریم کورٹ کے احکامات پرعملدرآمد کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |