شیخوپورہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا

صائم مسیح اپنی ناراض بیوی کومناکر واپس لایا تھا لیکن کچھ ہی دیر بعد دونوں میں پھرجھگڑا ہوااور صائم نے بیوی کو آگ لگادی


ویب ڈیسک January 24, 2015
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

نواحی گاؤں میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو پیٹرول چھڑک کر زندہ چلادیا۔

شیخوپورہ کے نواحی گاؤں لودھیاں کا رہائشی صائم مسیح گزشتہ روز اپنی ناراض بیوی کو منا کر لایا تو کسی معاملے پر دونوں کا ایک مرتبہ پھر جھگڑا ہوگیا، جس پر صائم نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

متاثرہ خاتون کو تشویش ناک حالت میں قریبی سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں