کراچی میں پولیس افسران کے لئے بھتہ جمع کرنے والا مبینہ ملزم بری

سماعت کے دوران پولیس وسیم بیٹر کے خلاف ثبوت پیش نہ کرسکی

کراچی بد امنی کیس کی سماعت کے دوران بھی وسیم بیٹر کا نام آیا تھا۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار سابق پولیس اہلکار وسیم بیٹر کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا ہے۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں وسیم بیٹر کے خلاف بھتہ خوری کیس کی سماعت ہوئی۔ وسیم بیٹر پر پولیس کے لئے لوگوں سے بھتہ وصول کرنے کا الزام تھا، سماعت کے دوران پولیس وسیم بیٹر کے خلاف ثبوت پیش نہ کرسکی جس پر عدالت نے ملزم کو باعزت بری کردیا۔


واضح رہے کہ کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران بھی وسیم بیٹر کا نام آیا تھا، جس پر عدالت عظمیٰ نے اس کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا، مقدمہ درج ہونے کے بعد وسیم بیٹر ملک سے فرار ہوگیا تھا، بعد ازاں اس نے واپس آکر گرفتاری دے دی تھی۔

Load Next Story