بھارت کا آئی ایس آئی کیلئے مخبری کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرنے دعویٰ

ایشور چندرا نے میزائل تجربات اور دیگر اہم عسکری معلومات آئی ایس آئی کے ایجنٹ کو فراہم کیں، بھارتی پولیس


ویب ڈیسک January 24, 2015
بھارتی پولیس کا دعویٰ عین اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر بارک اوباما بھارت کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو خفیہ عسکری معلومات فراہم کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کی پولیس کے آئی جی کا کہنا ہے کہ انہوں نے آئی ایس آئی کو خفیہ عسکری معلومات فراہم کرنے کے الزام میں ایک شخص ایشور چندرا بہیرا کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایشور چندرا بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن میں کیمرہ مین کی حیثیت سے کام کرتا ہے اور اس نے میزائل تجربات اور دیگر اہم عسکری معلومات آئی ایس آئی کے ایجنٹ کو فراہم کی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایشور چندرا کی مشکوک حرکات کے حوالے سے معلومات تھیں اور ہم اس پر گہری نظر رکھے ہوئے تھے۔ ایشور چندرا نے اس بات کا اعتراف بھی کیا ہے کہ وہ کلکتہ میں آئی ایس آئی کے ایجنٹ سے متعدد ملاقاتیں کر چکا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے آئی ایس آئی کے لئے مخبری کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ اس وقت کیا ہے جب امریکی صدر بارک اوباما بھارت کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں