کراچی میں سزائے موت کے منتظر 2 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

عطاء اللہ عرف قاسم اور محمد اعظم کو 3 فروری کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔


ویب ڈیسک January 24, 2015
عطاء اللہ اور محمد اعظم نے 2003 میں ایک ڈاکٹر کو قتل کیا تھا ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت پرعملدرآمد کے منتظر 2 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مجرم عطاء اللہ عرف قاسم اور محمد اعظم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعد ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ہیں، دونوں قیدیوں کو 3 فروری کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

واضح رہے کہ عطاء اللہ اور محمد اعظم نے 2003 میں کراچی علی رضا نامی ایک ڈاکٹر کو قتل کیا تھا جس پر انہیں سزائے موت سنائی گئی تھی، دونوں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر معطل ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں