سعید اجمل کا فیصلہ کن باضابطہ بائیو مکینکس ٹیسٹ مکمل

ٹیسٹ کلیئر نہ ہونے پر جادوگر اسپنر پر ایک سال کی پابندی لگ سکتی ہے


ویب ڈیسک January 24, 2015
سعید اجمل کا بالنگ ایکشن گذشتہ سال سری لنکا کے ٹیسٹ میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا، فوٹو: فائل

پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل کا بھارت میں فیصلہ کن باضابطہ بائیو مکینکس ٹیسٹ مکمل ہوگیا ہے جس کی رپورٹ آئندہ ہفتے آنے کی امید ہے۔

سعید اجمل کا باضابطہ ٹیسٹ بھارتی شہر چنئی کی سری رام چندر یونیورسٹی کی بائیو مکینکس لیب میں ہوا۔ 2 گھنٹوں پر محیط ٹیسٹ کے دوران سعید اجمل سے ان کی مشہور زمانہ دوسرا سمیت کئی ورائیٹیز کی لگاتار درجنوں گیندیں کرائیں گئیں اور مختلف زاویوں سے ان کے بازو کے گھماؤ کا جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ سعید اجمل کا بالنگ ایکشن گذشتہ سال سری لنکا کے ٹیسٹ میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا، ان کے ایک ٹیسٹ میں بازو کا خم قانونی حد سے بہت زیادہ تھا اور اگر اب بھی ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کے اندر نہ ہوا تو انہیں ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں