آئندہ 2 ماہ کے لئے شرح سود میں ایک فیصد کمی

مالی سال کے اختتام پر مہنگائی کی شرح 5.5 فیصد رہنے کی توقع ہے، گورنر اسٹیٹ بینک

مالی سال کے اختتام پر مہنگائی کی شرح 5.5 فیصد رہنے کی توقع ہے، گورنر اسٹیٹ بینک فوٹو: ایکسپریس نیوز

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لئے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی ہے، جس کے بعد شرح سود 9.5 سے کم ہوکر 8.5 فیصد ہوگئی ہے۔


گورنراسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 2015 کی پہلی سہہ ماہی کے دوران مالیاتی خسارہ قابو میں رہا جو خوش آیند ہے، گزشتہ 6 ماہ کے دوران قیمتوں کے اشاروں میں نمایاں کمی رہی، دسمبر میں افراط زر کی شرح 4.3 فیصد رہی، تجارتی توازن بہتر ہونے سے اسٹیٹ بینک کو زرمبادلہ ذخائر بڑھانے میں مدد ملی۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ قرض کی قسطوں کی ادائیگی کے باوجود اسٹیٹ بینک سے حکومتی قرضے مقررہ حد کے اندر رہے جبکہ ترسیلات زر میں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے، مالی سال کے اختتام پر مہنگائی کی شرح 5.5 فیصد رہنے کی توقع ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی سے بینکوں کے کھاتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
Load Next Story