قیام امن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے رحمن ملک

پاکستان دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،اجلاس سے خطاب، بھارتی وکلا کے وفد کی ملاقات

پاکستان دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،اجلاس سے خطاب، بھارتی وکلا کے وفد کی ملاقات ۔ فوٹو: ثناء/فائل

وزیر داخلہ رحمن ملک کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہواجس میں امن و امان اورسکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔


اجلاس میںوفاقی سیکریٹری داخلہ،ڈی جی ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنیوالے اداروںکے نمائندوں نے شرکت کی۔ وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ پاکستان دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کرتا ہے، دہشت گردی کے خاتمہ کیلیے تمام کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں، انھوںنے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی ترجیح ہے، اس سلسلہ میں کوتاہی برداشت نہیںکی جائیگی۔

ادھر وزیر داخلہ سے آل انڈیا بار ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی۔ بعد ازاں وفدنے بتایاکہ رحمن ملک کو بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کیطرف سے بھارت کے دورہ کی دعوت دی ہے ، انکادورہ بھارت دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں کردار ادا کریگا۔
Load Next Story