کراچی میں بدامنی کا سلسلہ جاری متحدہ کے 4کارکنوں سمیت 7افراد ہلاک

متحدہ کے2کارکنوںکی بوری بندلاشیں لی مارکیٹ ، تیسرے کی پٹیل پاڑہ سے ملی جبکہ چوتھاکارکن رامسوامی میں ماراگیا


Staff Reporter October 04, 2012
ملیراورراجکوٹ اسپتال کے قریب بھی2ہلاکتیں،فقیرکالونی میںخاتون پراسرارگولی کانشانہ بنی،دیگرواقعات میں 5افرادزخمی۔ فوٹو: فائل

شہرمیں فائرنگ اوراغواکے بعدقتل کے واقعات کے دوران متحدہ قومی موومنٹ کے 4 کارکنوںسمیت6افرادہلاک ہوگئے۔

ایک خاتون پراسرار گولی کانشانہ بن گئی جبکہ دیگرواقعات میں5افرادزخمی بھی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق لیمارکیٹ رحمانیہ مسجدکے قریب سے بوری میں بند 2 افرادکی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملیں بعدازاں مقتولین کی شناخت22سالہ فرحان شاہ اور28سالہ عابدکے نام سے ہوئی،مقتول فرحان گھاس منڈی جمیلہ اسٹریٹ کارہائشی اورمتحدہ قومی موومنٹ لیاری سیکٹر کے یونٹ 19 کا کارکن تھاجبکہ مقتول عابد پاک کالونی کالونی سیکٹرکے یونٹ 191 کا کارکن اور پاک کالونی کارہائشی تھا۔

مقتول عابدمنگل کی شام کھڈا مارکیٹ کے قریب اپنے دیگردوستوں کے ساتھ مچھلی کے شکار کے لیے جھینگے خریدنے گیاتھے جہاں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چاروں دوستوں سے پوچھاکہ تم میں عابد کون ہے اورشناخت کے بعد اسے اپنے ہمراہ لے گئے۔مقتولین کودہشت گردوں نے اغواکے بعد سر پر گولیاں مارکرقتل کیا،مقتولین کی شناخت ہونے پر متحدہ قومی موومنٹ کے عہدیداراور کارکنان بڑی تعدادمیں سول اسپتال پہنچ گئے۔جمشیدکوارٹرزکے علاقے لسبیلہ پٹیل پاڑہ کے قریب سے 40 سالہ شیخ عارف کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کے بعد بہیمانہ تشددکا نشانہ بنا کر سر اورسینے پر گولیاں مار کر قتل کردیا۔

مقتول لیاقت آباد سی ون ایریاالیاس گوٹھ کا رہائشی تھا جسے نامعلوم ملزمان نے گھر کے قریب سے یکم اکتوبرکی رات کو اغواکیاتھا،مقتول لیاقت آبادسیکٹرکے یونٹ166کاکارکن،2بچوں کاباپ اورپورٹ قاسم میں ڈرائیورتھا۔رامسوامی محفوظ شیرمال والی گلی کے قریب درزی کی دکان پرکھڑے ہوئے32سالہ آصف احمدکوموٹر سائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیااورفرار ہوگئے،ایس ایچ اوگارڈن فتح محمدشیخ نے بتایاکہ مقتول درزی اوردکان کے کاؤنٹر پرکھڑا تھاکہ ملزمان نے ٹی ٹی پستول سے 2 فائرکیے جس سے آصف موقع پر ہی ہلاک ہوگیا،مقتول رامسوامی علی محمدبلڈنگ کا رہائشی اورمتحدہ قومی موومنٹ کا کارکن تھا۔

ملیر15مسجدصغراکے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 25 سالہ شہزادبلوچ کو ہلاک کردیا،مقتول سوئمنگ پول کا ملازم اور صدیق گوٹھ ملیر کارہائشی تھا،پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قراردے رہی ہے ۔رامسوامی آمنہ مسجد راجکوٹ اسپتال کے قریب سے25 سالہ نامعلوم نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش ملی ،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔مومن آبادکے علاقے فقیرکالونی پریشان چوک کے قریب رہائشی پذیر26سالہ آمنہ خاتون پراسرارگولی سرپر لگنے سے ہلاک ہوگئی۔متوفیہ کے اہلخانہ کا کہناہے کہ وہ نفسیاتی مریضہ ہے اور اس نے اپنے سسرکے لائسنس یافتہ پستول سے خودکوکنپٹی پر گولی ما کرخودکشی کی ہے۔

کورنگی صنعتی ایریا کے بلال کالونی سیکٹر 8-A گلی نمبر 10 میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے35سالہ زمان جبکہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 14 جوہرچوک کے قریب فائرنگ سے 24 سالہ وسیم زخمی ہوگیا۔ گلشن اقبال بلاک4میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے گلی کے2چوکیدار40سالہ امداد علی اور اس کا ساتھی35 سالہ صابر زخمی ہو گئے ملزمان ایک چوکیدارسے ٹی ٹی پستول چھین کرفرارہوگئے۔پیرآبادکے علاقے منگھو پیرمیانوالی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے12سالہ آصف زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |