نیپرانے ماہ اگست کیلیے بجلی5 پیسے فی یونٹ سستی کردی

کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی،فائدہ آئندہ بلوںمیںہوگا،نوٹیفکیشن جاری


News Agencies/Numainda Express October 04, 2012
کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی،فائدہ آئندہ بلوںمیںہوگا،نوٹیفکیشن جاری۔ فوٹو : فائل

لاہور: نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت گزشتہ ماہ اگست کیلیے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 5پیسے کمی کی منظوری دیدی ہے۔

اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔اس کااطلاق کے ای ایس سی پرنہیں ہوگا۔نیپراحکام کے مطابق کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے سواملک میں بجلی تقسیم کارکی تمام کمپنیوں کے ماہانہ ٹیرف میں ماہ اگست کیلیے ایڈجسٹمنٹ پٹیشن پرسماعت مکمل کی گئی اورفیصلہ کیاگیا کہ بجلی5پیسے فی یونٹ سستی کی جائے گی۔صارفین کو بجلی کے نرخوں میں کمی کافائدہ،آئندہ بجلی بلوں میں دیاجائے گا۔آئی این پی کے مطابق اسلام آبادراولپنڈی سمیت ملک بھرکے شہریوں نے بجلی کی قیمتوں میں صرف پانچ پیسے فی یونٹ کمی کومذاق قرار دیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں