وزارت خزانہ نے ریلوے کوڈیزل کیلیے15کروڑ روپے دیدیے
ڈیزل کی کمی سے گاڑیاںگھنٹوں تاخیر کا شکار، ٹرین آپریشن جلدبہتر ہوجائیگا،ریلوے حکام
وزارت خزانہ نے ریلوے کو ڈیزل کی خریدای کیلیے 150ملین روپے دیدیے جبکہ لاہور ڈویژن سمیت دیگر ڈویژنوں کوڈیزل کی سپلائی آج شام تک ہوجائے گی۔
گزشتہ روزبھی ڈیزل کی کمی کی وجہ سے ٹرین آپریشن متاثررہا اورگاڑیاں گھنٹوں تاخیرکاشکاررہیں،ریلوے حکام کا کہناہے کہ ٹرین آپریشن آئندہ چند روز میں بہتر ہوجائے گا۔دریں اثناریلوے کا سالانہ خسارہ کئی گنا بڑھ گیاہے،ریلوے کی اپنی دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال2011-12میں خراب کارکردگی اوربدانتظامی کے باعث مجموعی طورپر27ارب 53کروڑ روپے کے خسارے کاسامنا کرنا پڑا۔
ریلوے کو مختلف ذرائع سے15ارب 55کروڑ 16لاکھ سے زائد آمدنی ہوئی جبکہ اسی عرصے کے دوران اخراجات43ارب 8کروڑ 84لاکھ روپے ہوئے،سب سے کم آمدنی نومبر2011 میں94کروڑ 47لاکھ ہوئی سب سے زیادہ اخراجات جون2012میں5ارب 7کروڑ 49لاکھ روپے ہوئے، کرپشن بدانتظامی اورخراب کارکردگی کے باعث نہ صرف متعددٹرینیں بندہوئیں بلکہ خسارہ بھی کئی گناہ بڑھ گیا۔