ڈیڑھ ماہ کے دوران بجلی کا تیسرا بریک ڈاؤن پورا ملک تاریکی میں ڈوب گیا
11 گھنٹے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی مرحلہ وار بحالی شروع ہوگئی ہے
گڈو سے کوئٹہ آنے والی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرنے سے نیشنل گرڈ میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا اور کئی شہر تاریکی میں ڈوب گئے۔
این ٹی ڈی سی کے ترجمان کرنل (ر) رانا سجاد کے مطابق ہفتے کی رات 11 بج کر 56 منٹ پر نیشنل گرڈ میں فنی خرابی پیدا ہوئی، گرڈ اسٹیشنز پرضرورت سے زیادہ لوڈ پڑنے سے سسٹم ٹرپ کرگیا۔ سب سے پہلے اُچ پاور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوئی جس کے بعد مظفرگڑھ گرڈاسٹیشن کی لائن بریک ہونے سے ملک کے متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ ہوتے چلے گئے اور کراچی سمیت ملک کا 90 فیصد حصہ تاریکی میں ڈوب گیا، نیشنل گرڈ کی بندش سے چشمہ پاور پلانٹ کے 2 پاور پلانٹس بھی بند ہوگئے۔
وزارت پانی وبجلی نے فنی خرابی دور کرنے کے لئے فوری طور پر کارروائی شروع کردی جس کے نتیجے میں 11 گھنٹے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں مرحلہ وار بحالی شروع ہوگئی ہے، ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ 5 ہزار200 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آگئی ہے۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا بھی کہنا ہے کہ کراچی کے 95 فیصد سے زائد علاقوں کی بجلی بحال کردی گئی ہے اور شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کےمطابق ہے تاہم بجلی کی مکمل بحالی کےلیےنیشنل گرڈکی مددکی ضرورت ہے اوراس سلسلے میں کے الیکٹرک کے حکام این ٹی ڈی سی سےمسلسل رابطےمیں ہیں۔