نائن زیرو کے قریب دستی بم سے حملہ کرنیوالا ملزم گرفتاربال بم برآمد

گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے امین بلیدی گروپ سے ہے


Staff Reporter January 25, 2015
ملزم صرف ڈسٹرکٹ سینٹرل میں متعدد بھتہ خوری کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا اور وارداتیں کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو جایا کرتا تھا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: حیدری پولیس نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب دستی بم سے حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے بال بم اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے امین بلیدی گروپ سے ہے ،گرفتار ملزم پکوان سینٹر اور شادی ہال مالکان سے بھتہ طلب کرتا تھا کہ اور نہ دینے پر فائرنگ کرکے انھیں خوف زدہ کرتا تھا ، ملزم صرف ڈسٹرکٹ سینٹرل میں متعدد بھتہ خوری کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا اور وارداتیں کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو جایا کرتا تھا، تفصیلات کے مطابق حیدری پولیس نے فتح پارک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم 28سالہ ذوہیب خان ولد ایوب خان کو گرفتار کر کے ایک بال کریکر اور ٹی ٹی پستول برآمد کر لی ،پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف انسداد دہشت گردی، بارودی مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے، ایس ایچ او حیدری انضارعالم نے ایکسپریس کو بتایا کہ گرفتار ملزم ذوہیب نے اپنے ساتھیوں ، سلیم شوٹر ، عمیر انچولی والے، منور لیاقت آباد والے اور زاہد کے ہمراہ سوا سال قبل ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر دستی بم سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت3افراد زخمی ہو گئے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے گزشتہ دنوں ناگن چورنگی ہرواقعے اختر پکوان سینٹر پر بھی دستی بم سے حملہ کیا تھا انھوں نے بتایا کہ گرفتار پکوان سینٹر اور شادی ہال کے مالکان سے بھتہ وصول کرتا تھا اور بھتہ نہ دینے پر فائرنگ کر کے خوف زدہ کرتا تھا ، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم ماضی میں کالعدم تنظیم میں بھی رہ چکا تھا تاہم گزشتہ 3سالوں سے لیاری گینگ وار کے امین بلیدی گروپ میں کام کر رہا تھا انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم بھتہ خوری کی وارداتیں کرکے بیرون ملک فرار ہو جایا کرتا تھا ملزم ڈسٹرکٹ سینٹرل میں متعدد بھتہ خوری کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے ساتھی بھتہ خوری کے الزام میں ان دنوں میں جیل میں ہیں انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم عرفات ٹاؤن کا رہائشی ہے اور ملزم کی وارداتوں میں متعلق اس کے والدین کو علم تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں