گستاخانہ فلم کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری
تحریک حرمت رسولؐ کی کانفرنسیں اور جلسے،کراچی میں جماعت اسلامی نے ریلی نکالی
BEIJING:
گستاخانہ فلم کیخلاف تحریک حرمت رسولؐ کے زیر اہتمام ملک بھر میں احتجاج گزشتہ روز بھی جاری رہا۔
گجرات،اوکاڑہ،بھکر، میانوالی، ساہیوال، گوجرانوالہ اور دیگر شہروں میںکانفرنسوں اور جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔ اوکاڑہ میں کانفرنس سے مرکزی رہنماعبدالعزیز المدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلم بنانیوالے ملعون پادری و دیگر کو پھانسی پر لٹکایا جائے۔بھکر میں جماعۃ الدعوۃکے رہنمائوں خالد سیف الاسلام، عمر ربانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل صلیبیوں کی مذہبی دہشت گردی روکنے کیلئے کردار ادا نہیں کرتے تو مسلم حکمران ان سے الگ ہو جائیں۔
مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی شعبہ خواتین نے احتجاجی ریلی نکالی ۔شرکاء کا کہنا تھا کہ فلم کی تیاری اسلام دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے،اس میں اسرائیل بھی ملوث ہے جوقابل مذمت ہے۔ انھوں نے گستاخ فلمساز کو سخت سزااور امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔این این آئی کے مطابق چیچہ وطنی میں خواتین کی احتجاجی محفل ہوئی جس میں قرار داد منظور کی گئی کہ اقوام متحدہ مذاہب کی توہین کرنے والوں کیخلاف قانون سازی کرے۔