بھارتی فورسز کی ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری

چناب رینجرز کے منہ توڑ جواب نے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا


ویب ڈیسک January 25, 2015
بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد سے بھارت کی جانب سے سرحدوں پر اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فوٹو : فائل

SWAT: بھارتی فورسز نے ایک مرتبہ پھر چارواہ سیکٹر پر پاکستانی سرحد کے اندر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ہے تاہم چناب رینجرز کے منہ توڑ جواب نے بھارتی بندوقوں کو خاموش کرادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فورسز نے سیالکوٹ میں چارواہ سیکٹر پر مسلسل 2 گھنٹے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تاہم اس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ بعد ازاں چناب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور بھارتی بندوقوں کو خاموش ہونا پڑا۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد سے بھارت کی جانب سے سرحدوں پر اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |