ممتاز قادری کی سزائےموت کیخلاف اپیل کی سماعت کیلیےاسلام آباد ہائیکورٹ کا بنچ تشکیل
جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل بنچ 27 جنوری کو اپیل کی سماعت کرے گا۔
PESHAWAR:
سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کیس کے ملزم ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محمد انور کاسی کی جانب تشکیل دیئے گئے ڈویژن بنچ میں جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی شامل ہیں، بنچ 27 جنوری کو 3 سال بعد ممتاز قادری کی سزا کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ ممتاز قادری کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2011 میں گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل پر سزائے موت سنائی تھی۔