پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم موٹرسائیکل چلانے پر پابندی

مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 7لاکھ 54 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے

مہم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے فوری نمٹنے کیلئے 5 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

شہر میں رواں سال کی دوسری انسداد پولیو مہم جاری ہے جس میں 5 سال سے کم عمر 7لاکھ 54 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔


پشاور میں ایک روزہ ہفتہ وار انسداد پولیو مہم کے دوران 97 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر 7 لاکھ 54ہزار 400 بچوں کو گھر گھر جاکر انسداد پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں، جس کے لئے 4 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بس اڈوں ، ریلوے اسٹیشن، اسپتالوں، اہم بازاروں اور تفریحی مقامات پر بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

انسداد پولیو مہم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے فوری نمٹنے کے لیے 5 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دفعہ 144 کے تحت شہر بھر میں صبح 8 سے شام 5 بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی ہے
Load Next Story