حکومتی نااہلی کی وجہ سے جمہوریت اور ریاست کمزور ہو رہی ہے خورشید شاہ

حکومت کو اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے اصلاح کے لئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک January 25, 2015
حکومت کو اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے اصلاح کے لئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے، خورشید شاہ۔ فوٹو: فائل

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے اصلاح کے لئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے جمہوریت اور ریاست کمزور ہو رہی ہے۔

اپنے بیان میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے پیٹرول بحران سے ملک کو 10 ارب روپے یومیہ نقصان ہوا اور اب بجلی کے بحران سے معیشت تباہ ہورہی ہے حالانکہ فرنس آئل کی قلت کی وجہ سے بجلی بحران سے بروقت آگاہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو مزید بیوقوف نہ بنائے اور اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے اصلاح کے لئے فوری اقدامات کرے کیونکہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے جمہوریت اور ریاست کمزور ہو رہی ہے لیکن حکومت اپنا سیاسی رویہ ترک کرنے کے لئے تیار نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |