سوہا علی خان نے اپنے دوست اداکار کنال کھیمو سے شادی کرلی

سوہا اور کنال گزشتہ کئی برسوں سے ایک دوسرے کے گہرے دوست تھے اور دونوں کو اکثر چھٹیاں ایک ساتھ گزارتے دیکھا گیا


ویب ڈیسک January 25, 2015
سوہا کی شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے ممبئی میں منعقدہوئی۔ فوٹو: این ڈی ٹی وی۔

لاہور: بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بہن اور پٹوڈی خاندان کی چشم و چراغ سوہا علی خان نے اپنے اداکار دوست کنال کھیمو کے ساتھ شادی کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوہا اور کنال کی شادی ممبئی میں ایک پرائیویٹ تقریب میں ہوئی جس میں سیف علی خان کی والدہ اور ماضی کی نامور اداکارہ شرمیلا ٹیگور، سیف اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور سمیت خاندان کے کچھ مخصوص افراد نے شرکت کی۔ شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی۔

واضح رہے کہ سوہا علی خان کی شادی کی تقریبات کا آغاز 22 جنوری سے ہوا، پہلے روز صرف غیر شادی شدہ دوستوں کے لئے پارٹی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں اداکارہ نیہا دھوپیا سمیت دیگرافراد نے شرکت کی۔ اس کے اگلے روز سیف علی خان اور کرینہ کپور کی جانب سے مہندی کا فنکشن رکھا گیا اور پھر 24 جنوری کو شادی کی تقریبات کو حتمی شکل دی گئی۔ سوہا اور کنال گزشتہ کئی برسوں سے ایک دوسرے کے گہرے دوست تھے اور دونوں کو اکثر چھٹیاں ایک ساتھ گزارتے دیکھا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں