شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 35 دہشت گرد ہلاک
فضائی کارروائی میں ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی دہشتگرد بھی شامل ہیں، آئی ایس پی آر
لاہور:
شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے غیر ملکیوں سمیت 35 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں کی گئی اور جیٹ طیاروں کی بمباری میں 35 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گردوں میں کئی غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں جب کہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ''ضرب عضب'' کامیابی سے جاری ہے اور جیٹ طیاروں کی بمباری اور شیلنگ میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ ان کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔