موبائل فون اور لیپ ٹاپ کا استعمال اعصابی نظام کیلئے انتہائی مضر ہے تحقیق

اسمارٹ فون، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ استعمال کرنے والا شخص فطری گہری نیند سے بھی محروم ہوجاتا ہے، تحقیق


ویب ڈیسک January 25, 2015
اسمارٹ فون، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ کی نیلی روشنی نیند کی دشمن ہے، جدید تحقیق فوٹو: فائل

سوئٹزر لینڈ کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ اسمارٹ فون، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ کی روشنی انسان کے اعصابی نظام کے لئے انتہائی مضر ہے۔

سوئٹرزلینڈ کی بازل یونیورسٹی کے شعبہ برائے کرونو بائیولوجی کے ماہرین نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ موبائل اور اسمارٹ فون پر ایس ایم ایس پڑھتے ہوئے یا پھر لیپ ٹاپ کا استعمال کرتے ہوئے انسان چوکس ہوجاتا ہے اور اس کی نیند غائب ہونا شروع ہو جاتی ہے، اس کے علاوہ اسمارٹ فون، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ استعمال کرنے والا شخص فطری گہری نیند سے بھی محروم ہوجاتا ہے۔ اس کی وجہ ان آلات سے نکلنے والی نیلی روشنی ہے۔

انسان کا اعصابی نظام انتہائی حساس ہے اور نیلی روشنی پر بہت تیزی سے ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ نیلی روشنی فوری طور پر انسان کے اس اندرونی گھڑی کو متاثر کرتی ہے، جو ہماری نیند کے ساتھ منسلک ہوتی ہے۔ اس لئے اسمارٹ فون، ٹیبلٹ اور لیپ ٹاپ کی نیلی روشنی نیند کی دشمن بن جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |