فرانس میں برفانی تودے کی زد میں آکر 6 افراد ہلاک

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے تمام افراد کی لاشیں برفانی تودے سے نکال لیں


ویب ڈیسک January 25, 2015
رواں موسم سرما کے آغاز سے اب تک 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، دی ایسوسی ایشن فار سنو اینڈ اوالانچی اسٹڈیز۔ فوٹو؛ اے ایف پی

فرانس میں کیوئیرز کے پہاڑی سلسلے پر برفانی تودے کی زد میں آکر 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 6 تجربہ کار اسکائرز پر مشتمل ٹیم اسکائی ٹورنگ کے لئے کیوئیرز کے پہاڑی سلسلے پر گئی لیکن برفانی تودے کی زد میں آگئی۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن کر کے تمام افراد کی لاشیں برفانی تودے سے نکال لیں۔

دوسری جانب دی ایسوسی ایشن فار سنو اینڈ اوالانچی اسٹڈیز کا کہنا ہے کہ رواں موسم سرما کے آغاز سے اب تک 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ جنوری کے آخری ہفتے میں برف سے جڑے کھیلوں میں زیادہ حادثات رونما ہوتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔