کے الیکٹرک کو بجلی کی فراہمی کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا جائے گا سیکریٹری پانی و بجلی

ٹرانسمیشن لائنوں کوتحفظ فراہم کرنےکی ذمےداری صوبائی حکومتوں کی ہے، یونس ڈھاگا


ویب ڈیسک January 25, 2015
نینشل پاورکنٹرول سینٹر سے کے الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا معاہدہ آج رات 12بجے ختم ہورہا ہے،

سیکریٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کو 650 میگا واٹ بجلی کی فراہمی کا کوئی بھی فیصلہ عوامی مفاد میں کیا جائےگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سیکریٹری پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات دہشت گردوں نے نصیر آباد میں اوچ سبی ٹرانس میشن لائن دھماکےسےاڑائی گئی جس سے ملک بھر میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تاہم بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لئے فوری طور پر کام شروع کردیا گیا اور صبح ساڑھے 8 بجے تک ہم نے پورا سسٹم بحال کردیا تھا اس وقت سسٹم میں 7 ہزار 200 میگا واٹ بجلی واپس آگئی ہے۔ ہم نئے پاور پلانٹس کو تعمیر کرتے رہے ہیں لیکن ہم نے ٹرانسمیشن لائنوں میں سرمایہ کاری نہیں کی۔ ٹرانسمیشن لائنوں کوتحفظ فراہم کرنےکی ذمےداری صوبائی حکومتوں کی ہے لیکن ہماری قوم دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں عمل پیرا ہیں ایسی صورت حال میں ہمیں کسی بھی ممکنہ حالات کا سامنا کرنا ہوگا۔

یونس ڈھاگہ نے مزید کہا کہ ہہمیں اس غلطی کو ماننا ہوگا کہ وزارت بجلی و پانی کے پاس آئندہ 6 روز کے لئے بجلی کی پیداوار کے لئے فرنس آئل موجودہےتاہم پیر سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت شہری علاقوں میں6 اور دیہی علاقوں میں 8گھنٹےکی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ سیکریٹری پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کےساتھ معاہدے 650 میگا واٹ بجلی کی فراہمی کا معاہدہ آج ختم ہوگیا ہے اس سلسلے میں کوئی بھی فیصلہ عوامی مفاد میں کیا جائےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔