ملک ریاض کا 30 جنوری کو حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان

کراچی منصوبے کے تحت 45 ہزار ملازمتیں پیدا کیں اور اگر حکومت تعاون کرے تو 21 لاکھ ملازمیں پیدا کرسکتے ہیں،ملک ریاض


January 25, 2015
حکومت کی پالیسیاں غلط ہیں اس وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکا، ملک ریاض۔ فوٹو اے ایف پی/فائل

بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد میں جمعہ کو الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا اور اس کے بعد کراچی میں میڈیکل کالج کی تعمیر کا کام شروع کر رہے ہیں۔


لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک ریاض کا کہنا تھا کہ جب تک ملک سے بھوک اور افلاس کا خاتمہ نہ کردیا جائے اس وقت تک دہشت گردی کے ناسور کو ختم نہیں کیا جاتا اس لئے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کی ضرورت ہے جس کے پیش نظر بحریہ ٹاؤن نے کراچی منصوبے کے تحت 45 ہزار ملازمتیں پیدا کیں اوراگر حکومت تعاون کرے تو نجی شعبہ 21 لاکھ ملازمیں پیدا کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام سے جہالت کے خاتمے میں مدد ملے گی، یونیورسٹی چاہے الطاف حسین کے نام پر ہو یا کسی اور کے وہاں ہر زبان سے تعلق رکھنے والا بچہ علم حاصل کرے گا۔


سربراہ بحریہ ٹاؤن کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیاں غلط ہیں اس وجہ سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکا لیکن پاکستان صرف 2 سال میں دبئی اور انگلینڈ جیسا بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، اگر سی ڈی اے اورایل ڈے ہمارے پاس ہوتا تو پورے اسلام آباد اور پنجاب کا بجٹ دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت اور اسکردو میں سیاحوں کے لئے ریزارٹ بنانا چاہتے ہیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔