عراقی دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں سے 11 افراد ہلاک متعدد زخمی

ہوٹلوں کو نشانہ بنانے کی وجہ سامنے نہیں آسکی اور نہ ہی کسی گروپ کی جانب سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی گئی، حکام


ویب ڈیسک January 25, 2015

عراقی دارالحکومت بغداد میں دو ہوٹلوں کے قریب بم دھماکوں کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں 2 ہوٹلوں کے قریب بم دھماکوں کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پہلا دھماکا تحریر اسکوائر پر واقع مشہور ہوٹل کے قریب ہوا جہاں بارودی مواد پلاسٹک بیگ میں رکھا گیا تھا جس کے پھٹنے سے 7 افراد ہلاک جب کہ 11 زخمی ہوگئے، دوسرا دھماکا بھی وسطی بغداد میں ہوٹل کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

حکام کے مطابق ہوٹلوں کو نشانہ بنانے کی وجہ سامنے نہیں آسکی اور نہ ہی کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |