کراچی میں رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائی گینگ وار کے کارندوں سمیت 7 ملزمان گرفتار

ملزمان کے قبضے سے جعلی شناختی کارڈ بنانے کی مشین، دستاویزات اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا،ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک January 25, 2015
گرفتار ملزمان جرائم کی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران گینگ وار کے کارندوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے داؤد چورنگی اور محمدی کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں گینگ وار کے کارندے بھی شامل ہیں، گرفتار ملزمان جرائم کی سنگین وارداتوں میں بھی ملوث ہیں جب کہ ملزمان کے قبضے سے جعلی شناختی کارڈ بنانے کی مشین، دستاویزات اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

واضح رہے کہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف شہر بھر میں پولیس اور رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہیں اور اب تک متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔