آئندہ بجلی کے بحران سے بچنے کیلئے تمام مؤثراقدامات یقینی بنائے جائیںوزیراعظم کی ہدایت

وفاقی وزیرپانی و بجلی نےوزیراعظم کسو گزشتہ رات ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کی صورتحال سےمتعلق رپورٹ پیش کی


ویب ڈیسک January 25, 2015
بجلی کےموجودہ بحران کی وجہ شرپسندوں کی تخریب کاری تھی،وزیرپانی وبجلی کی وزیراعظم کو بریفنگ فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف نے وزارت پانی وبجلی اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ بجلی کے بحران سے بچنے کے لئے تمام مؤثراقدامات کو یقینی بنائیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پانی و بجلی نے گزشتہ رات ملک بھر میں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاون کی صورتحال سے متعلق تازہ رپورٹ پیش کی۔ خواجہ آصف نے بجلی بریک ڈاؤن پر وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بجلی کےموجودہ بحران کی وجہ شرپسندوں کی تخریب کاری تھی تاہم تینوں پاورپلانٹس کانیشنل گرڈسسٹم کےساتھ رابطہ بحال ہوچکاہے جس کی وجہ سے ملک میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال بتدریج بہترہورہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے وزارت پانی وبجلی اورمتعلقہ اداروں کوبجلی کی فراہمی جلد بحال کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے جنگی بنیادوں پربجلی کی مکمل بحالی یقینی بنائیں اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثراقدامات یقینی بنائےجائیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔