صحت مندانہ زندگی کے لئےاچھے دوستوں کا ہونا انتہائی ضروری ہے تحقیق

اچھے دوستوں کی صحبت نہ صرف انسان کو جسمانی طور پرصحت مند بناتی ہےبلکہ ذہنی طورپربھی تندرست اور توانارکھتی ہے، تحقیق


ویب ڈیسک January 25, 2015
جتنی جلدی آپ اپنے سماجی تعلقات بڑھایئں گے اور دوست بنائیں گے اتنی ہی جلدی آپ صحت مند ہوں گے، تحقیق۔ فوٹو : فائل

ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اچھے دوست نہ صرف صحت مندانہ زندگی کے لئے ضروری ہوتے ہیں بلکہ ذہنی طور پر بھی صحت مند رکھنے میں مددگارثابت ہوتے ہیں۔

انسان کی زندگی میں دوست کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ایک اچھا دوست ہی کسی بھی انسان کے مشکل حالات میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور زندگی کے ہرکٹھن موڑ پر ساتھ دیتا ہے لہذا اچھے دوستوں کی صحبت انسان کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ اسی حوالے سے کینیڈا کی یونی ورسٹی میں کی جانے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ صحت مندانہ زندگی گزارنے کے لئے اچھے دوستوں کا ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ اچھے دوستوں کی صحبت نہ صرف انسان کو جسمانی طور پر صحت مند بناتی ہے بلکہ ذہنی طور پر بھی صحت مند اور توانا رکھتی ہے۔

تحقیق کے مشاہدے کے لئے یونی ورسٹی کے پروفیسرز نے غیر ممالک سے آئے ہوئے طالب علموں کے ساتھ 5 ماہ تک کام کیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ جن طالب علموں نے اپنے سماجی روابط بڑھائے اور دوست بنائے ان کی صحت دوسرے طالب علموں کے مقابلے میں کافی بہتر پائی گئی۔

تحقیق کاروں کا کہنا تھا کہ اچھی اور صحت مند زندگی کے لئے اچھے دوستوں کا ہونا بہت ضروری ہے خصوصا ان افراد کے لئے جو تعلیم کی غرض سے دوسرے ممالک میں جاتے ہیں کیونکہ جتنی جلدی آپ اپنے سماجی تعلقات بڑھایئں گے اور دوست بنائیں گے اتنی ہی جلدی آپ صحت مند ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔