کچھ معاملہ میک اپ کا۔۔۔
جاڑے میں شوخ رنگوں کی لپ اسٹک بھلی معلوم ہوتی ہے
خواتین کے سجنے سنورے میں میک اپ کا کردار کلیدی ہے۔ میک اپ کرنے کی اپنی تکنیک ہوتی ہے۔اسی لیے میک اپ میں بھی ٹھنڈے موسم کا خیال رکھنا چاہیے۔
میک اپ زیادہ دیر ترو تازہ رہے اور اسے بار بار ٹھیک نہ کرنا پڑے، تو اس کا مطلب ہے کہ یہ ایک اچھا اور کام یاب میک اپ ہے۔ بے ڈھنگے انداز میں کیا گیا میک اپ کے حسن کو روند ڈالتا ہے، مگر مہارت اور دانش مندی سے کاسمیٹک کا استعمال، بنیادی تکنیک اور موسم کے مطابق کیا جانے والامیک اپ آپ کو ہر موقع، تہوار یا تقریب میں پر اعتماد رکھنے کے ساتھ ساتھ پرسکون بھی رکھے گا اور چہرے کی من چاہی خوب صورتی اجاگر کرے گا۔
کچھ خواتین میک اپ کرتے ہوئے وہ ہی تکنیک استعمال کرتی ہیں، جو گرمیوں میں کار آمد ثابت ہوتی ہیں، مگر سردیوں میں ان کا الٹا اثر ہو جاتا ہے۔ سرما میں ایسی مصنوعات کا استعمال کرنا بہتر ہوتا ہے، جس میں نمی کی مقدار زیادہ ہو۔ سرد موسم میںکسی بھی تقریب میں جانے سے قبل اپنی جلد کا آئلی فیشل کریں۔ اس طرح جب میک اپ کیا جائے گا، تو وہ چہرے پر تھوپا ہوا نہیں لگے گا۔
چہرے کی کلینزنگ کے بعد کسی اچھے موئسچرائزر سے مساج کریں۔ کریم آئل بیسڈ ہونی چاہیے۔ اس سے چہرے کی نمی برقرار رہے گی۔ اس کے بعد انڈے کا ماسک لگائیں، جس میں دو قطرے بادام کا تیل ملائیں۔
ایسا ماسک استعمال کریں، جو سردیوں کے حساب سے موزوں ہو۔ جیسے ملائی میں چٹکی بھر ہلدی ملا کر لگائیں۔ اس کے خشک ہونے پر چہرہ دھو لیں۔ تاہم ایکنی مسائل کا شکار خواتین پہلے چیک کریں، اگر اس سے جلد مسائل کا شکار نہ ہو تو استعمال کریں۔
جاڑے میں نئی تکنیک کا استعمال میک اپ کو جدت بخشتا ہے۔ اس معاملے میں میک اپ کرنے والے کا اعلیٰ ذوق اور مشاہدہ اضافی خصوصیت کی فراہمی کا باعث ہوتا ہے۔ میک اپ کے لیے چہرے کی ساخت، جلد کی اقسام اور کیفیت کو مد نظر رکھنا بہت اہم نکتہ ہے۔ ہمارے ملک میں اکثر لڑکیاں کسی نہ کسی جلدی مسائل کا شکار رہتی ہیں۔ میک اپ کا کمال یہ ہی ہے کہ چہرے کے داغ دھبوں کو اس طرح سے چھپایا جا سکے کہ وہ دکھائی نہ دیں۔
خاص طور میں جاڑے میں جلد کی خشکی کی وجہ سے میک اپ کرنا تھوڑا مشکل کام ہوتا ہے۔ اس کے لیے میک اپ کی شروعات اچھی آئلی بیس بنا کر کی جائے۔ کنسیلر کے ذریعے داغ دھبوں اور جھائیوں کو چھپائیں۔ فاؤنڈیشن لگائیں، یہ چہرے کی جلد کو ہم وار اور یک ساں کرنے کا کام کرتا ہے۔ شدید ٹھنڈ میں چہرے اور ہاتھ پیروں کی رنگت تبدیل ہو جاتی ہے۔ اس لیے نمی والے فاؤنڈیشن کا استعمال جلد کی رونق بڑھاتا ہے۔ اپنی جلد کی رنگت سے ملتا جلتا مایع فاؤنڈیشن انگلیوں کی مدد سے پورے چہرے اور گردن پر پھیلا لیں۔ پھر آہستگی سے پورے چہرے پر لگائیں، پھر بغور دیکھیں کہ کسی حصے میں فاؤنڈیشن کی مقدارکم ہو تو وہاں دوبارہ لگائیں۔ پورا چہرہ بلینڈ کریں، تاکہ یک ساں دکھائی دے، میک اپ کی اچھی بیس بنانے کے لیے فاؤنڈیشن کو صحیح سے بلینڈ کرنا چاہیے، تب ہی میک اپ کی دل آویزی قائم رہے گی۔
موسم سرما میں کیوں کہ شوخ اور گہرے رنگ کے بھاری ملبوسات کا استعمال کیا جاتا ہے، تو میک اپ کرنے کے لیے کافی تنوع موجود ہوتا ہے۔ گالوں پر مایع بلش آن لگائیں۔ آج کل گلابی اور اورنج رنگ زیادہ پسند کیے جا رہے ہیں۔ ٹیوب والی بلش آن گالوں کی ہڈی پر نقطہ کی صورت میں لگا کر اچھی طریقے سے پھیلائیں۔ یہ جلد میں جذب ہو کر قدرتی نکھار بخشی ہے۔ اس کے علاوہ اس موسم میں کریمی بلش آن بھی لگانا مناسب رہے گا۔
گہرے رنگوں کا استعمال آنکھوں کو خواب ناک بنائے گا اور شوخ رنگوں کا استعمال آنکھوں کو دل کشی بخشے گا۔ سردیوں میں آنکھوں کا میک اپ بہت احتیاط سے کریں، اسموکی گرے یا بلیک آئی میک اپ بھی تقریب کی مناسبت سے کیا جا سکتا ہے۔ آئی شیڈز لگاتے وقت برش کو ہلکا سا گیلا کریں اور دیر تک بلینڈ کرے، اس طرح آنکھوں کی سِحر انگیزی میں اضافہ ہوگا۔
سردیوں میں اسموکی آئی میک اپ کے لیے آئی لائنر آنکھوں کے اوپری سطح پر لگائیے۔ اس کے ساتھ نچلے حصے پر بھی باریک سی لکیر ضرور لگائیں، کیوں کہ سردیوں میں پسینا اتنا نہیں آتا، تو آپ کا لائنر پھیلنے سے محفوظ رہے گا۔
جاڑے میں مسکارا، آئی لائنر اور لپ لائنر واٹر پروف استعمال کریں۔ گرے اور دوسرے رنگوں کے مسکارے گرمیوں کے مقابلے میں سردیوں میں زیادہ مناسب رہتے ہیں۔ سردیوں میں ہمیشہ پلکوں پر دو بار مسکارا لگائیے، مگر اس بات کا خیال رکھا جانا چاہیے کہ جب پہلی دفعہ لگایا جانے والا مسکارا سوکھ جائے، تو اس پر دوسرا کوٹ کریں، ورنہ وہ پلکوں کو جوڑ دے گا۔
وہ خواتین جو کاجل لگانا پسند کرتی ہیں، وہ اعلیٰ کوالٹی کا کاجل استعمال کریں، پرانا کاجل اپنی نمی کھو کر خشک ہو جاتا ہے۔ ایسا کاجل لگاتے وقت اس کے ذرات نچلے حصے پر گر اچھے بھلے میک اپ کو تباہ کر سکتے ہیں۔ اسے استعمال کرتے وقت اتنی مہارت دکھائیں کہ آنکھ کے اندرونی اور بیرونی نچلے حصے پر باریک لائن نظر آئے۔ یہ آنکھوں کو انتہائی جاذب نظر بناتا ہے۔
ہونٹوں پر سلیقے سے لپ اسٹک لگانا بھی بڑی مہارت کا کام ہے۔ خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کو میک اپ سے قبل ویسلین یا ملائی لگا کر نرمی عطا کریں۔ اب ٹشو سے ہونٹ کو صاف کریں برش کی مدد سے نیچے اور اوپر کی لائن پر پہلے نفاست سے لپ اسٹک لگائیں، اس کے بعد درمیانی حصے پر مکمل طور پر لپ اسٹک پھیر دیں، خیال رکھیں کہ باہر نہ نکلے۔ اب ایک ٹشو ہونٹوں کے بیچ رکھ کر دبائیں۔ اس کے بعد ایک اور کوٹ کریں۔ آخر میں لپ جیل لگائیں۔ گلوسی لپ لائنر ہونٹوں کو تازگی دے گا اور پپڑیاں جمنے سے جو ہونٹ بدنما لگتے ہیں وہ بھی نرم ہو جائیں گے۔
سریوں کے موسم میں خواتین اپنے پسندیدہ شوخ رنگوںاور پھلوں کی خوش بو والی لپ گلوس کا استعمال کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ گہرے رنگوں کی لپ اسٹک بھی اس موسم میں آنکھوں کو ناگوار نہیں گزرتی۔ لپ اسٹک اگر مومی (ویکس بیسڈ) ہو تو زیادہ اچھی لگے گی۔