میر تقی میر پر بننے والی فلم ’’ماہ میر‘‘ میں ایمان علی مرکزی کردار ادا کرینگی
فلم میں ایمان علی طوائف ’’مہتاب ‘‘ کے نام سے کردار ادا کر رہی ہیں۔
ماڈل واداکارہ ایمان علی نئی فلم ''ماہ میر'' سال رواں میں سینمائوں کی زینت بنے گی، معروف شاعر میرتقی میر کی زندگی پر بنائی جانے والی اس فلم میں ایمان علی اداکار فہد مصطفیٰ کے مقابل مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔
فلم کی دیگر کاسٹ میں صنم سعید، اعلی خان، منظر صہبائی شامل ہیں۔ فلم کے ڈائریکٹر انجم شہزاد جب کہ پروڈیوسر خرم رانا، ساحر رشید اور بدر اکرام ہیں۔ ایمان علی جنہوں نے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا، انھوں نے پاکستان کے علاوہ مہنیش ملہوترا، جے جے واہلیہ، سونیت ورما جیسے معروف بھارتی ڈیزائنر کے ساتھ کام بھی کیا۔ شعیب منصور کے ساتھ سات منٹ کی وڈیو ''عشق محبت اور اپنا پن'' میں ماڈلنگ کی تو انہوں نے بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ''خدا کے لیے'' میں شان ، فواد خان اور نصیر الدین شاہ جیسے اسٹار کے ساتھ مرکزی رول میں لیا اور دوسری فلم ''بول'' میں بھی اہم کردار کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔
ایمان علی کے بارے میں یہ افواہیں بھی گردش کرتی رہیں کہ ان کا ''لو آج کل'' اور ''جب وی میٹ'' بنانے والے ڈائریکٹر امیتاز علی کے ساتھ افیئر ہے جس کے حوالے سے پاکستانی اور بھارتی میڈیا پر ان کی اکٹھے گھومنے کی تصاویر کے ساتھ خبریں آئیں مگر دونوں نے اس پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ اس کے باوجود ایمان علی شوبز انڈسٹری میں مقبولیت پر کوئی اثر نہیں پڑا وہ اس وقت بھی متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں کے کمرشلز کر رہی ہیں۔
فلم ڈائریکٹر انجم شہزاد نے بتایا ایمان علی نے فلم ''بول'' میں مینا طوائف اور سبینا کا دوہرا کردار جس خوبصورتی اور مہارت سے نبھایا تو میں نے اس وقت ہی اس فلم میں'' مہتاب '' کے کردار کے لیے اسے فائنل کرلیا تھا۔ ایمان علی کے کیریئر کی یہ ایک یادگار فلم ہوگی جو اس کے فلم بینوں کو پسند آئے گی۔ انجم شہزاد نے مزید بتایا کہ مذکورہ فلم سال رواں میں نمائش ہوگی جس کی تاریخ کا جلد ہی اعلان کریں گے۔