راہول بھٹ فلم ’’فتور‘‘ میں بلاول بھٹو جیسے کردار میں ہونگے

راہول بھٹ کو پاکستان کی ایک طاقتور سیاسی فیملی کے نوجوان سیاستدان کے کردار میں لیا گیا ہے، ذرائع


Net News January 26, 2015
فلم میں ’’بلال‘‘ کے نام سے راہول نظر آئیں گے جن کی شکل و شباہت بلاول سے ملتی ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر انوراگ گشیپ کی فلم ''اگلی'' سے شہرت پانیوالے اداکار راہول بھٹ جنھیں حال ہی میں فلم ''فتور'' میں کاسٹ کیا گیا ہے۔

شوبز ذرائع کے اطلاعات کے مطابق راہول اس فلم میں بلاول بھٹو زرداری کی طرح کا رول ادا کر رہے ہیں۔ فلم ''فتور '' کے پراجیکٹ سے قریبی ایک ذرائع نے کہا ''راہول بھٹ کو پاکستان کی ایک طاقتور سیاسی فیملی کے نوجوان سیاستدان کے کردار میں لیا گیا ہے، راہول سے بلاول کے کپڑوں کے انداز میں ماڈلنگ کا بھی کہا گیا ''۔

اداکار راہول بھٹ نے اس سلسلے میں کوئی بات کرنے سے گریز کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فلم میں راہول کا کردار ''بلال '' کے نام سے ہے اور وہ شکل و صورت سے بھی بلاول سے بہت ملتے جلتے ہیں، فلم میں راہول کی جوڑی کترینہ کیف کے ساتھ بنائی گئی ہے۔ فلم میں اب دیکھنا ہوگا کہ کس طرح پاکستان سے ایک سیاستدان کشمیر میں دکھایا گیا ہے جو کہ چارلی ڈکسن کے ناول گریٹ ایکسپیکٹیشن سے ماخوذ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔