ڈاکٹرعافیہ کااغواپاکستان پرپہلاڈرون حملہ تھا جوڈی بیلو

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموںکے 30مبصرین کی فوزیہ صدیقی اورآمنہ جنجوعہ سے ملاقات


October 04, 2012
انسانی حقوق کی عالمی تنظیموںکے 30مبصرین کی فوزیہ صدیقی اورآمنہ جنجوعہ سے ملاقات۔ فوٹو: فائل

KARACHI: انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، یواین اے سی اورکوڈپنک کے30سے زائدمبصرین نے جوڈی بیلو اورجولبمرآرڈو کی قیادت میںڈاکٹرفوزیہ صدیقی اور آمنہ مسعود جنجوعہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پرجوڈی بیلو نے کہاکہ پاکستان میں ڈاکٹر عافیہ کا غیرقانونی اغوااورپھرافغانستان منتقلی پاکستان پرپہلاڈرون حملہ تھا،جس کی ہم بھرپورمذمت کرتے ہیں۔ڈاکٹرفوزیہ نے کہاکہ چیف جسٹس،آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلیے تعاون کرنا چاہیے۔ڈیفنس آف ہیومین رائٹس کی چیئر پرسن آمنہ مسعودجنجوعہ کاکہنا تھاکہ حکومت لاپتہ افراد کو بازیاب کرائے ،مبصرین لاپتہ افراد،عافیہ صدیقی کیس اور ڈرون حملوں سے پیداصورتحال کا جائزہ لینے کیلیے پاکستان کے7روزہ دورے پرہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں