تجارتی نمائش سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا گورنر سندھ

7ویںایکسپو پاکستان میں70ممالک کے وفود شامل ہیں،دوررس نتائج سامنے آئینگے


Staff Reporter October 04, 2012
نمائش میں ایک ہزارسے زائدتاجروںکی شرکت سے عالمی سطح پرمثبت تاثربھی جائے گا۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

SUKKUR: گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے کہاہے کہ7ویںایکسپوپاکستان سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگااورقومی معیشت میں اس کے دوررس نتائج سامنے آئینگے۔

آج سے کراچی ایکسپومیں شروع ہونے والی4روزہ تجارتی نمائش میں70ممالک کے وفودمیں شامل ہیں،ایک ہزار سے زائدتاجروںکی شرکت بھی خوش آئندہے جس سے پاکستان سے متعلق عالمی سطح پرمثبت تاثربھی جائے گا۔ برآمد کنندگان حکومتی سہولتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قومی ترقی میں اپناکرداراداکریں۔منگل کی شب گورنرہائوس میں ساتویں ایکسپو پاکستان کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہاکہ قومی برآمد ات میں مسلسل اضافہ ملک کی معیشت کومضبوط بنانے میں اہم کرداراداکررہاہے، پاکستانی مصنوعات کے برآمدکنندگان اعلیٰ معیارکوبرقراررکھتے ہوئے برآمدادمیں اضافے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پرملک و قوم کانام روشن کرسکتے ہیں۔

ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی )کے چیف ایگزیکٹو طاہر رضا نقوی نے کہاکہ نمائش سے برآمد کنندگا ن کواپنے اہداف کو حصول تک پہنچنے میں معاونت ملے گی،وہ حکومتی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں جبکہ غیر ملکی تاجروں کو بھی حکومت کی جانب سے ملنے والی سہولیات قومی برآمدات میں اضافے کاباعث بنیںگی۔وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کے صدرحاجی فضل قادر شیرانی نے کہا کہ اس نمائش میں غیر ملکی تاجروں کی شرکت سے پاکستان کے حوالے سے منفی تاثردور ہونے میں مددملے گی۔اس موقع پروفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ بابرغوری،تاجر،صنعتکار،سفارتکاراورنمائش میںشریک غیر ملکی وفود کے ارکان بھی موجودتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |