معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے درندے عبرتناک سزا سے نہیں بچ سکیں گے شہباز شریف

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیت پاکستان ہی کی ہوگی، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک January 26, 2015
دہشت گردی کچلنے کے لئے اجتماعی فیصلوں سے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں، شہباز شریف فوٹو: فائل

NEW DELHI: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیت پاکستان ہو گی اور معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے درندے عبرتناک سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

ایوان وزیر اعلٰی لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور مقامی رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ کہ دہشت گردوں نے پشاور کے اسکول پر حملہ کرکے بدترین بربریت کا مظاہرہ کیا لیکن ان معصوم بچوں کا لہو رنگ لے آیا ہے اور ان کی قربانی کے طفیل قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو گئی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کچلنے کے لیے کئے گئے اجتماعی فیصلوں سے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے درندے عبرتناک سزا سے نہیں بچ سکیں گے، اس جنگ میں آخری جیت پاکستان کی ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔