لاہور میں 7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

شعیب کو عدالت لایا جارہا تھا کہ راستے میں اس نے فرار ہونے کی کوشش کی اور ملزم اہلکاروں کی فائرنگ سے مارا گیا، پولیس


ویب ڈیسک January 26, 2015
شعیب نے رواں ماہ 7 سالہ معین کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ISLAMABAD: گرین ٹاون میں 7 سالہ معین کو زیادتی کے بعد پھندہ دے کر قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شعیب کو عدالت میں پیش کرنے کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ملزم نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی، اس دوران شعیب پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں گرین ٹاؤن کے رہائشی 7 سالہ معین کی لاش مسجد کے حجرے میں ملی تھی، ڈی این اے ٹیسٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تھا جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |