ملتان میں تاوان کے لئے اغوا کیا گیا بچہ قتل خاتون سمیت 2 ملزم گرفتار

ملزمان نے شناخت کئے جانے کے خوف سے بچے کو قتل کیا ہے، پولیس


ویب ڈیسک January 26, 2015

پولیس نے شاہ رکن عالم کالونی سے گزشتہ ہفتے تاوان کے لئے اغوا کئے گئے بچے کو قتل کرنے کے الزام میں ایک خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کی شاہ رکن عالم کالونی کی رہائشی ریحانہ بی بی کے 7 سالہ بیٹے محمد عبداللہ کو گزشتہ ہفتے نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے گھر کے باہر سے اغوا کر لیا تھا۔ اغوا کاروں نے بچے کی والدہ سے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا تھا تاہم گزشتہ روز بچے کی لاش خانیوال سے ملی۔ پولیس نے لاش لواحقین کے حوالے کردی ہے۔

پولیس نے شواہد کی روشنی میں حسن نامی ملزم اور اسکی منگیتر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شناخت کئے جانے کے خوف سے بچے کو قتل کیا ہے۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں