کراچی میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد گرفتار غیر ملکی کرنسی اور اسلحہ برآمد
ملزمان بینک ڈکiتیوں کے علاوہ کئی پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں، پولیس
KARACHI:
پولیس نے جنجال گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ملکی و غیر ملکی کرنسی اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے سپر ہائی وے کے قریب واقع جنجال گوٹھ میں کارروئی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے، دونوں ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت عظیم محسود اور منور محسود کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان شہر میں بینک ڈکتیاں کرکے پیسے وزیرستان بھجوانے کے علاوہ کئی پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں۔