وائٹ ہاؤس میں پراسرار ڈرون گرنے پر سیکیورٹی حکام میں کھلبلی مچ گئی

سخت ترین حفاظتی حصار اور جدید سیکورٹی نظام کے باوجود وائٹ ہاؤس کی سیکورٹی میں خامیاں گزشتہ کئی دنوں سے سامنے آرہی ہیں

واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ اگر یہ کوئی کھلونا ڈرون بھی ہے تو وائٹ ہاؤس میں کیسے آگرا،امریکی سیکریٹ سروس فوٹو سی این این

RAWALPINDI:
سخت ترین حفاظتی حصار اور جدید ترین سیکورٹی نظام کے باوجود وائٹ ہاؤس کی سیکورٹی میں خامیاں گزشتہ کئی دنوں سے سامنے آرہی ہیں اور ایسا ہی تازہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ڈرون ڈیوائس وائٹ ہاوس کے لان میں آگری اور کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کے لان پر ایک ایریل ڈرون آکر گرا تاہم اس کے گرنے سے خطرے کی کوئی بات نہیں، بظاہر یہ ایک کھلونا ڈرون ہے جب کہ مزید تحقیق کی جارہی ہے۔ ادھروائٹ ہاؤس کی نگرانی کرنے والی امریکی سیکریٹ سروس کے حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں تکہ اگر یہ کوئی کھلونا ڈرون بھی ہے تو وائٹ ہاؤس میں کیسے آگرا۔


حکام کے مطابق امریکی صدر براک اوباما اور ان کی اہلیہ بھارت کے دورے پر ہیں جب کہ واقعے کے وقت ان کی بیٹیاں مالیا اور ساشا بھی وائٹ ہاؤس میں نہیں تھیں بلکہ وہ واشنگٹن میں ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشہ کئی ماہ سے وائٹ ہاوس کی ناقص سیکورٹی انتظامات کے باعث سیکریٹ سروس کو امریکا بھر میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے بالخصوص جب ایک شخص وائٹ ہاوس کی حفاظتی باڑ کود کر اندر داخل ہوگیا تھا
Load Next Story