بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب کو خط

بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیراعظم نے بھارتی عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


ویب ڈیسک January 26, 2015
بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیراعظم نے بھارتی عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD:

وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھا جس میں بھارتی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


بھارت کے 66ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں بھارتی عوام کی ترقی اور خوشحالی کی خواہشات کا اظہارکیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات چاہتا ہے جب کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات، مشترکہ مفادات اور استحکام کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کی بدولت ہی پرامن اور خوشحال خطے کا قیام ممکن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے