کراچی کے علاقے ملیر میں دستی بم حملہ ایک شخص ہلاک متعدد زخمی

اسپتال میں لائے گئے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، انچارج شعبہ حادثات جناح اسپتال


ویب ڈیسک January 26, 2015
عزیر بلوچ کے ساتھیوں نے منا بروہی کے جوئے کے اڈے پر دستی بم پھینکا جب کہ منا بروہی کا تعلق بابالاڈلہ گروپ سے ہے، پولیس۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

ملیر کے علاقے داؤد گوٹھ میں جوئے کے اڈے پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کے علاقے داؤد گوٹھ میں نامعلوم ملزمان جوئے کے اڈے پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اورزخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جناح اسپتال کی شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق اسپتال میں 16 زخمیوں کو لایا گیا جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جب کہ ایک زخمی بچہ کی حالت تشویشناک ہے تاہم زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


دوسری جانب ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے ساتھیوں نے منا بروہی کے جوئے کے اڈے پر دستی بم پھینکا جب کہ منا بروہی کا تعلق بابالاڈلہ گروپ سے ہے اور دستی بم سے حملہ دونوں گروپوں کے درمیان پائی جانے والی رنجش کا نتیجہ لگتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |