فلپائن میں باغیوں سے جھڑپوں میں 45 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک
جھڑپوں کی جگہ سے 45 سے زائد پولیس اہلکاروں کی لاشیں ملی ہیں اور اس کارروائی میں کوئی باغی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا،پولیس
لاہور:
جنوبی فلپائن کے صوبے موگیندانو میں باغیوں سے جھڑپوں کے دوران 45 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 11 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی فلپائن کے صوبے موگیندانو کے قصبے ماماساپانو میں باغیوں سے تازہ جھڑپوں میں 45 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 11 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پولیس انتہائی مطلوب دہشت گرد ذالقفی بن حِر کو گرفتار کرنے کے لیے باغیوں کے علاقے میں گئی جہاں باغیوں نے اس پر حملہ کردیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہےکہ جھڑپوں کی جگہ سے45 سے زائد پولیس اہلکاروں کی لاشیں ملی ہیں اور اس کارروائی میں کوئی باغی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا جبکہ مطلوب دہشت گرد بم بنانے کا ماہر ہے اور امریکا کی جانب اس کی گرفتاری پر 50 لاکھ ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال باغیوں نے حکومت کی جانب سے جنوبی علاقے کو خودمختاری دینے کی تجویز کے بعد ہتھیار ڈالنے پر رضامندی ظاہر کردی تھی جس کے بعد علاقے میں گزشتہ 40 سال سے جاری لڑائی کے خاتمے کی امید کی جارہی تھی۔