بھارت میں امریکی تجارت کے لیے اب بھی کئی رکاوٹیں ہیں براک اوباما
نئی دلی کی سست معاشی اصلاحات اور عالمی معاملات میں امریکا سے اختلاف اس میں بڑی رکاوٹ ہیں، امریکی صدر
امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اگرچہ امریکا اور بھارت کے درمیان تجارت میں کافی پیش رفت ہوئی ہے لیکن بھارت میں کاروبار کرنے میں اب بھی کئی رکاوٹیں حائل ہیں۔
نئی دلی میں امریکی اور بھارتی بزنس کیمونٹی کے چیف ایگزیکٹوز سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہناتھا کہ بھارت میں تجارت کرنےمیں کئی رکاوٹیں اور مشکلات ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے اور اس بارے میں اکثرسرمایہ کاروں اور کاروباری طبقات سے آگاہی ملتی رہتی ہے، امریکا کے نزدیک بھارت میں چین سے بھی زیادہ کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں تاہم نئی دلی کی سست معاشی اصلاحات اور عالمی معاملات میں امریکا سے اختلاف اس راستے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
براک اوباماکا کہنا تھا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کا حجم 100 ارب ڈالر سالانہ ہے جو کہ چین سے 5 گنا کم ہے لہٰذا اسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک درست سمت میں گامزن ہیں، بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے سرمایہ کاری کے کئی ایسے شعبے ہیں جن کو سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ متبادل توانائی کے شعبے میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سمیت امریکا بھارت میں 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔