ایل این جی درآمد 2لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمدکرنیکی منظوری

مختصرمدت میں200ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی درآمدکی جائیگی،ڈاکٹرعاصم

ای سی سی نے اسٹیل ملزکیلیے 2ارب کی مالیاتی ضمانت کی تجدیدکافیصلہ بھی کیا. فوٹو: فائل

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک ارب مکعب فٹ مائع قدرتی گیس درآمدکرنیکی منظوری دیدی۔


گیس فوری اورطویل المدتی مراحل میں درآمدکی جائے گی،یہ گیس بجلی کے شعبے کوفراہم کی جائے گی،2لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمدکرنے اورپاکستان اسٹیل ملزکیلیے2ارب روپے کی حکومتی ضمانت کی تجدیدکی اجازت بھی دی گئی،کھادکی درآمدکے حوالے سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کی گئی جوطریقہ کاراور قیمتوں کے تعین سمیت مختلف امورپرکام کرے گی۔مشیرپٹرولیم عاصم حسین نے ای سی سی کے فیصلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ مختصرمدت میں200 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی درآمد کی جائے گی۔

جبکہ طویل مدت میں چار، چارسو ایم ایم سی ایف ڈی کے دوالگ الگ ٹینڈر جاری کیے جائیںگے،مائع قدرتی گیس کو دوبارہ گیس کی حالت میں لانے کیلیے پروگیس ٹرمینل قائم کیا جائے گا، اس سلسلے میںایک خصوصی ادارہ قائم ہوگا،سوئی سدرن اورسوئی ناردرن گیس کمپنیزاس ادارے میں شامل ہوںگی جبکہ کسی اورادارے کی شمولیت ٹینڈرکے ذریعے ہوگی۔انھوں نے بتایاکہ سی این جی کومرحلہ وار ختم ہوناہے، ایل این جی پالیسی کے بعدہم اس شعبے کوسبسڈی نہیں دے سکیںگے اور قیمتوںمیںمساوات آئے گی، ایل این جی فرنس آئل سے سستی ہوگی اورتوقع ہے کہ آگے چل کر اس کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی۔ ڈاکٹر عاصم نے بتایاکہ کمیٹی نے چینی کے فاضل ذخائراورگنے کی کرشنگ کاسیزن شروع ہونے کی بنیادپر2لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی اجازت دیدی۔اجلاس میں اسٹیل ملزکیلیے2 ارب روپے کی مالیاتی ضمانت کی تجدیدکافیصلہ بھی کیاگیا۔
Load Next Story