لندنپاک امریکا2روزہ تجارتی مواقع کانفرنس آج شروع ہوگی
نجی شعبے کی 100 سرکردہ کاروباری شخصیات باہمی معاشی تجارتی تعلقات میں راستے تلاش کریگی.
پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی معاشی تجارتی تعلقات میں وسعت اور منڈیوں تک رسائی کی فراہمی بارے پہلی پاک امریکا تجارتی مواقع کانفرنس آج جمعرات کو لندن میں شروع ہوگی۔
نجی شعبے کی 100 سرکردہ کاروباری شخصیات ملاقات کرکے توانائی تیل وگیس کی تلاش ٹیکسٹائل انفارمیشن ٹیکنالوجی مالیاتی سرمایہ کاری کیپیٹل فنڈ تعمیرات بار برداری لوہے خوراک اور اشیا خوردونوش کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت میں وسعت دینے کے راستوں کو تلاش کرینگے۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی معاہدوں اور سمجھوتوں کی بھی توقع ہے۔ بورڈ آف انوسٹمنٹ کے چیئرمین سلیم ایچ مانڈوی والا پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے۔ پاکستان اور افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے ڈینیل فیلڈ مین امریکا کی طرف سے اور پاکستان کے سیکریٹری تجارت منیر قریشی اور برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن بورڈ آف انوسٹمنٹ بی اوآئی کی مدد کرینگے۔