آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کو لالچ کی بڑی سزا مل گئی

بھارت سے مقابلہ بارش کی نذر ہونے سے لاکھوں ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا


Sports Desk January 27, 2015
قومی دن پر ایڈیلیڈ سے منتقل سڈنی میچ بارش کی نذر ہونے پر لاکھوں ڈالر کا نقصان ۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: کرکٹ آسٹریلیا کو زیادہ منافع کے لئے بھارت کے خلاف ایڈیلیڈ میں شیڈول میچ سڈنی منتقل کرنا بھاری پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹرائنگولر سیریز میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرا میچ پہلے ایڈیلیڈ کو دیا گیا تھا لیکن پھر گذشتہ برس جون میں کرکٹ بورڈ نے یہ مقابلہ سڈنی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ یوم آسٹریلیا پر چھٹی کی وجہ سے سڈنی میں زیادہ مال بنایا جاسکے گا لیکن اس وقت لالچ کی اسے بڑی سزا مل گئی جب یہ میچ بارش کی نذر ہوگیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت اسٹیڈیم میں 23 ہزار کے قریب شائقین موجود تھے، جن میں بھارتی شائقین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی کیونکہ یہ مقابلہ خود ان کے ملک کے یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد ہورہا تھا۔ ایڈیلیڈ میں ایک دن قبل ہی رات کو بگ بیش کے سیمی فائنل میں 53 ہزارکے قریب تماشائیوں نے شرکت کی تھی۔

جس سے یہ ثابت ہوگیا کہ وہاں پر چھٹی کے دن مقابلے کا انعقاد کافی سود مند رہتا ہے دوسرا سڈنی میں ان دنوں موسم کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا۔ اس لیے اس میچ میں گنجائش سے بہت کم تعداد میں کراؤڈ آیا اس کی ایک وجہ یہ بھی تھی کہ شروع سے ہی لوگوں کو بارش کے خطرے کا احساس تھا جوکہ درست بھی ثابت ہوا، مقابلے کے بارش کی نذر ہونا ایک طرح سے ایڈیلیڈ کے لیے اچھی خبر بھی ہے کیونکہ اب اگلے سیزن میں کرکٹ آسٹریلیا اس میچ کی منتقلی کی غلطی نہیں کرے گا۔ شائقین نے سی اے کے کی جانب سے میچ کی ایڈیلیڈ سے سڈنی منتقلی کے فیصلے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب بورڈ اور کرکٹ نیو ساؤتھ ویلز کی جانب سے تماشائیوں کوٹکٹ کی 50 فیصد رقم واپس کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |