ٹیکس چوری ممتاز شخصیات کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

مذکورہ اہم لوگوں کےٹیکس پروفائل اوراثاثہ جات کی تفصیلات کاجائزہ لےکرٹیکس واجبات کا تعین کیا جائے گا،ایف بی آر ذرائع


Irshad Ansari January 27, 2015
قابل ٹیکس آمدنی کے حامل لوگوں کے ٹیکس پروفائل میں شامل ڈیٹا کو ایف بی آر کے ڈیٹا بیس سے کراس میچ کیا جائے گا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس بچانے کے لیے اپنی اصل آمدنی چھپانے والے قومی کرکٹرز، اداکاروں سمیت شوبز سے وابستہ دیگر اہم لوگوں کے امور نمٹانے کے لیے ریجنل ٹیکس آفسز سے ان کے اثاثہ جات اور ٹیکسوں سے متعلقہ معاملات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

اس ضمن میں ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ اہم لوگوں کے ٹیکس پروفائل اور اثاثہ جات کی تفصیلات کا جائزہ لے کر ان کے ٹیکس واجبات کا تعین کیا جائے گا اور جو لوگ اپنی مطلوبہ صلاحیت کے مطابق ٹیکس ادا نہیں کررہے ہوں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ اقدام کا بنیادی مقصد ٹیکس وصولیوں کو بڑھانا اور تمام لوگوں سے ان کی مطلوبہ صلاحیت و آمدنی کے مطابق ٹیکس وصولی کو یقنی بنانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ایف بی آر نے اہم اور بڑے لوگوں کے ٹیکس پروفائل منگوائے ہیں جس میں یہ طے کیا جائے گا ان سے کم از کم ٹیکس ریجیم کے تحت ٹیکس واجبات وصول کرنا ہے یا معمول کی ٹیکس ریجیم کے مطابق ٹیکس وصولیاں کرنی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قابل ٹیکس آمدنی کے حامل لوگوں کے ٹیکس پروفائل میں شامل ڈیٹا کو ایف بی آر کے ڈیٹا بیس سے کراس میچ کیا جائے گا اور جن ٹیکس دہندگان کی فراہم کردہ معلومات میں فرق پایا جائے گا ان کی تفصیلی چیکنگ کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں