جنجال گوٹھ سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار کار چوروں سے 4 گاڑیاں برآمد

گرفتار ملزم اعظم خان محسود کراچی کے امیر داؤد محسود کا والد ہے جس کا تعلق جنوبی وزیرستان سراروغہ سے ہے۔


Staff Reporter January 27, 2015
گرفتار ملزم داؤد محسود ایس ایس پی سی آئی ڈی شہید چوہدری اسلم کی رہائش گاہ پر بم حملے کا بھی ماسٹر مائنڈ ہے،پولیس۔ فوٹو: فائل

پولیس نے جنجال گوٹھ سے کالعدم تنظیم کے2 دہشت گردوںکو گرفتار کرکے اسلحہ، کرنسی، سمیں اور پرائز بانڈ برآمد کرلیے، گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے داؤد محسود گروپ سے ہے۔

یہ بات ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ ڈی ایس پی قمر احمد نے پریس کانفرنس میں بتائی انھوں بتایا کہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے جنجال گوٹھ کے علاقے چاول گودام کے قریب پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان اعظم خان محسود اور منور خان کو گرفتار کرکے ان قبضے سے4 ہتھیار، سیکڑوں سمیں، موبائل فونز ، ساڑھے7 لاکھ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی، پرائز پانڈ اور گاڑیاں برآمد کی ہیں گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان حکیم اﷲ محسود سے ہے انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم اعظم خان محسود کراچی کے امیر داؤد محسود کا والد ہے جس کا تعلق جنوبی وزیرستان سراروغہ سے ہے۔

داؤد محسود ماضی میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل تھا داؤد محسود ایس ایس پی سی آئی ڈی شہید چوہدری اسلم کی رہائش گاہ پر بم حملے کا بھی ماسٹر مائنڈ ہے،داؤد محسود پولیس اور رینجرز اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث ہے اس گروہ میں50 ملزمان شامل ہیں جن میں کئی ملزم پولیس مقابلے میں مارے گئے ہیں،داؤد محسود اپنے ساتھیوں کے ساتھ مفرور ہے، گرفتار ملزمان تاجروں سے بھتہ لے کر طالبان کی مدد کرتے تھے ، بھتے کی رقم سے قانونی بنانے کے لیے گاڑیوں اور زمینوں کی خرید و فروخت کرتے تھے، ملزمان کو بلدیہ ٹاؤن، ضلع وسطی اور ملیر میں پولیس اور رینجرز کو نشانہ بنانے کا ہدف دیا گیا تھا۔

ملزمان نے کئی پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو نشانہ بھی بنایا ہے، ملزمان کے قبضے سے گاڑیاں بھی ملی ہیں، داؤد محسود کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں،دریں اثنا ایس ایس پی اینٹی کار لفٹنگ سیل عرفان بہادر کے مطابق اے سی ایل سی پولیس نے یوپی سوسائٹی میں موبائل مارکیٹ کے قریب چھاپہ مار کر گاڑیاں چھیننے والے4 ملزمان خادم حسین ولد قلندر بخش ، چوہدری اکرام ولد علیم الدین ، محمد شہزاد خان ولد فیروز خان اور عبدالرشید ولد دین محمد کو گرفتار کر کے 2 ٹی ٹی پستول9 گولیاں اور چھینی گئی 4 گاڑیاں برآمد کرلیں ، پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں